ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرائض میں غفلت،لیسکو کے متعدد افسران کو سخت سزائیں 

فرائض میں غفلت،لیسکو کے متعدد افسران کو سخت سزائیں 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم سپرا:لیسکو کے متعدد افسران کو فرائض میں غفلت برتنے پر سخت سزائیں سنا دی گئیں۔
ایکسیئن فیروزوالاڈویژن سعادت صدیق کو ایک سال کیلئے ایس ڈی او بنا دیا گیا۔ایکسیئن سعادت صدیق کی گریڈ 18 سے 17 میں تنزلی کر دی گئی۔
ایس ڈی او لیسکو سلیمان سیموئل کو نوکری سے برخاست جبکہ ایس ڈی او طیب ذاکر اور ایس ڈی او محمد عثمان کو بھی نوکری سے نکال دیا گیا۔
ڈائریکٹر کسٹمر سروسز عباس علی نے ذاتی شنوائی کر کے سزائیں سنائیں۔