ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر

بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان عوام کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سندھ  کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سولر سے سب سے سستی بجلی کے پلانٹ لگا رہے ہیں، سولر منصوبے سے 300 یونٹ تک فری بجلی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ  مراد علی شاہ نے سولر ہوم سسٹمز کی تقسیم کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ورلڈ بینک کے تعاون سے چلنے والا سولر توانائی کا منصوبہ اہم اقدام ہے، کم آمدنی والے 2 لاکھ گھروں کو سستے سولر ہوم سسٹم کٹس فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی 2025 کے اختتام تک 2 لاکھ سولر ہوم سسٹم کٹس کی تقسیم مکمل کریں گے ، ہرضلع میں ہفتہ وار 400 سولر ہوم سسٹم کٹس تقسیم کرنے کا ہدف مقررکیا ہے۔

 مراد علی شاہ نے کہا کہ تھر کول منصوبے سے 3300 میگا واٹ سستی بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہورہی ہے، 2 ہزار 640میگاواٹ سستی بجلی تھرکے کوئلے سے نکل رہی ہے، سندھ حکومت سولر سے سب سے سستی بجلی کے پلانٹ لگا رہی ہے، سولر منصوبے سے 300 یونٹ تک فری بجلی دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ 310 عمارتوں اور 656اسکولز کو سولر پر منتقل کر رہے ہیں جبکہ کراچی کے 7ڈسٹرکٹ میں 50 ہزار روپے مالیت کے سولر سسٹم دیں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان ساری کاوشوں کا سہرا جناب صدرآصف علی زرداری کے سر ہے، جنہوں نے اس منصوبے کے افتتاح کے لیے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف کو تھر لانے میں اہم کردار ادا کیا اور وفاقی سطح پر تعاون کو یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے عالمی برادری کو پاکستان کے موسمیاتی نقصانات سے آگاہ کیا ۔