ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیاحتی پروازوں کا آغاز ، ایئربلیو ایئرلائن نے تیاریاں شروع کردیں

سیاحتی پروازوں کا آغاز ، ایئربلیو ایئرلائن نے تیاریاں شروع کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پہاڑی علاقوں کی جانب فضائی سفر کرنے والوں اور  بیچلر ڈگری رکھنے والے ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر آگئی ہے کہ ایئربلیو ایئرلائن نے سیاحتی پروازوں کے آغاز کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔ 

لاہور، کراچی، اسلام آباد سے سکردو پروازوں کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے، مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایئرپورٹ پر نئے سٹاف کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کہ ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے ایک اچھا موقع ہے۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ پر کونسلر ٹرمینل کسٹمر سروسز کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مسافروں کوسیاحتی پروازوں کےمسافروں کوسہولیات فراہمی کیلئےکیاگیا ۔ 

کونسلر ٹرمینل کسٹمر سروسز کی تعیناتی کے لیے اشتہار جاری کردیے گئے ہیں، بیچلر ڈگری کے حامل خواہشمند افراد درخواستیں دے سکیں گے ۔