سعید احمد: ریلویز پولیس اہلکار کی فرض شناسی ،حاضر دماغی نے خاتون مسافر کی جان بچالی۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے سٹیشن پر فیملی نے چلتی ٹرین قراقرم ایکسپریس میں جلدبازی سے سوار ہونے کی کوشش کی،خاتون مسافر پاؤں سلپ ہونے اور توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے ٹرین سے گر گئی،پلیٹ فارم ڈیوٹی پرموجود کانسٹیبل رفاقت علی فوراً خاتون کی مدد کیلئے بھاگا اور اسے اپنی طرف کھینچا۔
اہلکار کی حاضر دماغی ،فوری امداد نے خاتون کو چلتی ٹرین کے نیچے آنے اور بڑے حادثے سے بچالیا،فیملی ٹرین قراقرم کے ذریعے لاہور سے کراچی سفر کرنا چاہتی تھی۔
مسافر خاتون اور اس کی فیملی نے ریلویز پولیس اہلکار رفاقت علی کی فرض شناسی پر شکریہ ادا کیا۔