انویسٹی گیشن پولیس نے اغواء ہونیوالی ذہنی معذور 8 سالہ بچی کو ورثاء کے حوالے کر دیا

انویسٹی گیشن پولیس نے اغواء ہونیوالی ذہنی معذور 8 سالہ بچی کو ورثاء کے حوالے کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : ذہنی معذور 8 سالہ فضہ کے اغواء کا معاملہ، انویسٹی گیشن پولیس نے بچی کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا۔ 

انچارج انویسٹی گیشن فیصل ٹاؤن توقیر شفیع کے مطابق بچی کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں، جو گھر سے نکل کر راستہ بھٹک گئی تھی۔ بچی کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے 8سالہ فضہ کو ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے تلاش کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بچی کو بحفاظت ورثاء کے حوالے کر دیا گیا، جس پر اہلخانہ نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔