امیر بالاج قتل کیس، طیفی بٹ کا برادر نسبتی بھی گاڑی میں موجود تھا ، پولیس

امیر بالاج قتل کیس، طیفی بٹ کا برادر نسبتی بھی گاڑی میں موجود تھا ، پولیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری : امیر بالاج قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ وقوعہ کے وقت گاڑی میں طیفی بٹ کا برادر نسبتی(سالا) بھی موجود تھا۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے قبضہ میں لی جانے والی گاڑی میں سوار ملزمان کی تصدیق کر لی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گاڑی ہونڈا بی ار وی پر جعلی نمبر پلیٹ لگی تھی جو کہ رینٹ پر حاصل کی گئی ،وقوعہ کے وقت گاڑی میں طیفی بٹ کا برادر نسبتی( سالا) دانی بھی موجود تھا،ملزم دانی کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں ،گاڑی کے ساتھ پکڑے جانے والے  ڈرائیورکانام حسنین حیدر ہے ،گرفتار ہونے والے 7 ملزمان میں احسن شاہ،ملک سہیل، مزمل احمد ہارون علی اصغر اور حسنین حیدر شامل ہیں۔

 واضح رہے کہ واردات کے مرکزی کردار تاحال لاہور پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے۔