تکنیکی خرابی کے باعث مدینہ سے اسلام آباد آنیوالی فلائٹ کو مسقط اتار دیا گیا

تکنیکی خرابی کے باعث مدینہ سے اسلام آباد آنیوالی فلائٹ کو مسقط اتار دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

طیب سیف :  تکنیکی خرابی کے باعث مدینہ سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ کو مسقط اتار دیا گیا۔ 

مدینہ سے اسلام آباد آنے والی فلائٹ پی کے 714 میں تکنیکی خرابی ہوئی، جس کی وجہ سے جہاز کو مسقط اتار دیا گیا۔ جہاز کی خرابی کو دور کرنے کے لیے انجنئیر کی ٹیم مسقط روانہ ہوگئی، انجینیئر مسقط کے مقامی وقت کے مطابق سات بجے پہنچے گے، انجینئرز کی ٹیم کے جائزہ کے بعد جہاز کی مزید پرواز کا فیصلہ ہو گا۔ ممکنہ طور پر جہاز رات بارہ بجے واپسی کے لیے روانہ ہو گا۔ 

پی آئی اے حکام نے مسافروں کو ائیرپورٹ لاونج نہ چھوڑنے کی ہدایات کر دی۔