یوم پاکستان؛ پاک افواج نے مشترکہ پریڈ کی تیاریاں شروع کردیں

یوم پاکستان؛ پاک افواج نے مشترکہ پریڈ کی تیاریاں شروع کردیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور : شکرپڑیاں پریڈ گراونڈ میں افواج پاکستان کی مشترکہ پریڈ کی تیاریاں شروع ہوگئیں۔ 

یوم پاکستان پریڈ میں تینوں مسلح افواج کے ساتھ رینجرز، ایف سی اور پولیس کے دستے بھی حصہ لیں گے، یوم پاکستان پریڈ میں خواتین کی بھرپور نمائندگی بھی دکھائی دے گی۔ پریڈ میں پاکستان کی مسلح افواج کے جدید ترین جنگی ہتھیار بھی سلامی پیش کرتے دکھائی دیں گے۔ ساتھ ہی پاکستان ائیرفورس کے جدید ترین جے ٹین سی، جے ایف سیونٹین تھنڈرز اور ایف سکسٹینز فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے۔ 

وفاقی اکائیوں کی خوبصورت اور متنوع ثقافت کی نمائندگی کرنے والے روایتی فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ بنیں گے۔