نیوزی لینڈ سکیورٹی وفد کا راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ،محسن نقوی نے بریفنگ دی

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل نیوزی لینڈ سکیورٹی وفد نے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

 چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے نیوزی لینڈ  کے سکیورٹی وفد سے ملاقات کی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے 2 رکنی سکیورٹی وفد میں کیویز پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیتھ ملز اور سکیورٹی کنسلٹنٹ ریگ ڈکاسن شامل تھے۔  

 ملاقات میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے انتظامات اور سکیورٹی پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کیوی وفد کو فول پروف سکیورٹی انتظامات کی یقین دہانی کراتے ہوئے سیکورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔

 محسن نقوی کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی پاکستان کے مہمان ہیں۔ کیوی ٹیم کیلئے بہترین سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ 

 کیوی وفد کا سکیورٹی پلان پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سکیورٹی انتظامات  شاندار ہیں۔

  پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر، ڈائریکٹر سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ کرنل خالد اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل پاکستان کرکٹ بورڈ عثمان واہلہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔