باپ نے تین بچوں کو  آگ لگانے کے بعد خود سوزی کر لی

باپ نے تین بچوں کو  آگ لگانے کے بعد خود سوزی کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: باپ نے تین بچوں کو  آگ لگانے کے بعد خود سوزی کر لی۔ تمام بچے اور باپ بری طرح جھلس گئے۔

نیوکراچی فائیو سی فور گراؤنڈ میں ایک شخص نے نے اپنے تین پچوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے بعد خود کو بھی آگ لگا لی۔ تمام زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس نے ہسپتال منتقل کیا جہاں تینوں بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ شقی القلب شخص نے یہ حرکت کیوں کی، سر دست یہ معلوم نہیں ہو سکا تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ 

نارتھ کراچی سیکٹر 5C4  کے رہائشی عارف  نے جن بچوں کو بری طرح جلا ڈالا ان میں حوریہ کی عمر 5 سالہ، ایمان فاطمہ  کی عمر 4 سالہ اور غلام حسین کی عمر 3  سال ہے۔ 

 شقی القلب نے اپنے بچوں کو گھر کے قریب آکلیند گراؤنڈ میں لیجاکر انہیں آگ لگائی اور خود سوزی کی۔عارف فروٹ کا ٹھیلا لگاتا ہے اور اس نے دو شادیاں کر رکھی ہیں۔