پی ایس ایل نائن میں پشاور زلمی کی پیش قدمی، سلطانز کو دوسری بار بھی ہرا دیا

PSL Nine Peshawar Zalmi, Multan Sultans, Rawalpindi Stadium, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل 9  میں اپنے اہم ترین میچ میں پشاور زلمی نے  دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطانز  کو 4 رنز سے شکست دے دی۔

پشاور زلمی کے 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 200 رنز بنا سکی۔ یہ پشاور زلمی کی پی ایس ایل نائن میں ملتان سلطانز کو دوسری مرتبہ شکست ہے۔ دراصل ملتان سلطانز اب تک صرف پشاور زلمی سے ہی دو  میچ ہاری ہے۔

راولپنڈی میں کھیلے  گئے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا اتنخاب کیا تھا۔

پشاور زلمی کی اننگز
پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے  نقصان پر 204 رنز بنائے، کپتان بابر اعظم 64 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اس کے علاوہ صائم ایوب 46، حسیب اللہ 31 اور آصف علی 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔رومین پاؤل 23اور عامر جمال12 رنز بناکر ناٹ آؤٹ ہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے اسامہ میر نے 3 اور کرس جارڈن نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سلطانز کی اننگز
 205 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کی ٹیم 5 وکٹ پر 200 رنز بناسکی، محمد رضوان 32، ریزا ہینڈریکس 5، ڈیوڈ ملان 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔


طیب طاہر 26، خوشدل شاہ 11 رنز بنا سکے۔ تاہم افتخار احمد اور کرس جارڈن نے جارحانہ اننگز کھیلی لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے میں کامیابی نہ دلواسکے۔

افتخار احمد 27 گیندوں پر 60 اور کرس جارڈن 12 گیندوں پر 30 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے عامر جمال نے 2 ، نوین الحق اور مہران ممتاز نے ایک ایک وکٹ لی۔

 

پوائنٹس ٹیبل پر زلمی اور سلطانز کی پوزیشن
 ملتان سلطانز 12 پوائنٹس لیکر پی ایس ایل نائن کے پوائنٹس ٹیبل پر مسلسل ٹاپ پوزیشن پر ہے اور پلے آف مرحلےکے لیےکوالیفائی کرچکی ہے۔ آج کا میچ ہار کر بھی اس کی پوائنٹس ٹیبل پر بالاتر پوزیشن برقرار ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی 9، 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ زلمی آج کا میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس میں اسلام آباد یونائٹڈ سے آگےہوئی ہے۔ پیر کی شب اسلام آباد یونائٹڈ نے پشاور زلمی کو نہ صرف میچ ہرایا بلکہ پوائنٹس ٹیبل کر بھی اسے پیچھے دھکیل دیا تھا۔  اسلام آباد 7 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے ، کراچی کنگز  کا پانچواں اور لاہور قلندرز کا آخری نمبر ہے۔