ویب ڈیسک:ماہرین نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بڑی عمر کی خاتون سے شادی طلاق کی شرح میں اضافے کا موجب بنتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نفسیاتی امور کی مشیر ہوازن بن زغر ن کا کہنا تھا کہ بہت سے مرد خود سے10 سال بڑی خاتون سے شادی کرتے ہیں ، ایسے مردوں کو بیوی کی نہیں ماں کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے۔
نفسیاتی امور کی مشیر کا مزید کہنا تھا کہ مردوں اور عورتوں کے درمیان عمر کا عام فرق 3 سے 5 سال تک ہوتا ہے، حالیہ تحقیق اور اعداد وشمار سے پتا چلتا ہے کہ اگر کوئی عورت اپنے سے 10 سال چھوٹے مرد سے شادی کرتی ہے تو اس سے طلاق کی شرح میں اضافہ ہوتا ہے، نفسیاتی مشیر نے بتایا کہ شادی کی پہلی مدت کے دوران دونوں فریقوں کو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے درمیان کئی اختلافات اور رکاوٹیں ہیں جو دونوں فریقوں کے درمیان مسائل کو گھمبیر کرنے کا باعث بنتی ہیں۔