’’دانیا شاہ‘‘ کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت ؟عامر لیاقت نے خاموشی توڑ دی

’’دانیا شاہ‘‘ کی رمضان ٹرانسمیشن میں شرکت ؟عامر لیاقت نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: Amir Liaquat Hussain Wife Dania Shah.
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:تحریک انصاف کے رہنما، ممبر قومی اسمبلی اور ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ انہوں نے ابھی تک رمضان ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔البتہ وہ میرے ساتھ سیٹ پر ضرور ہوں گی۔

چند روز قبل  میڈیا پر خبریں گرم تھیں کہ رواں سال عامر لیاقت حسین اپنی تیسری بیوی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کریں گے۔عامر لیاقت حسین نے بھی یہ خبر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھی جس سے ظاہر ہورہا تھا کہ رکن قومی اسمبلی اس بار اپنی نئی بیوی کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کریں گے۔ تاہم گزشتہ روز عامر لیاقت نے دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کرنے کی تردید کردی۔

عامر لیاقت نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان شو کرنے کی خبر کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہا  دانیا شاہ  مکمل طور پر گھریلو خاتون ہے اور کوئی ٹرانسمیشن نہیں کریں گی۔ ہاں وہ میرے ساتھ سیٹ پر ہوں گی لیکن اسکرین پر نہیں۔

عامر لیاقت نے مزید کہا تاہم میں نے ابھی تک ٹرانسمیشن کرنے کا فیصلہ نہیں کیا کیونکہ میں ایک بین الاقوامی اینی میٹڈ فلم کررہا ہوں جس کی ڈبنگ کی تاریخیں اپریل میں ہیں۔ چیزیں ابھی عمل میں ہیں، اسلئے افواہوں سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل عامر لیاقت نے ایک میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں دانیہ شاہ کو رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے ساتھ لے کر آؤں گا اور اسے شوبز میں بھی متعارف کرواؤں گا۔ سوشل میڈیا پر عامر لیاقت کی دانیہ شاہ کے ہمراہ رمضان ٹرانسمیشن کی خبر پر بہت زیادہ تنقید کی گئی تھی۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor