ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی ہوگئی۔۔ سلمان خان نےاعتراف کرلیا ؟ ویڈیو دیکھیے

سلمان خان نے شادی کا اعتراف کرلیا
کیپشن: salman khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بالی ووڈ کے چُل بُل پانڈےاور دبنگ خان سلمان خان نےمیڈیا  پر جاری خبروں کے بعد بالاآخر اپنی شادی کا اعتراف کرلیا۔

سلمان خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں وہ خود سے اپنی شادی کے حوالے سے سوال پوچھ رہے ہیں۔اس ویڈیو میں سلمان خان کی فلم ’ہم آپ کے ہیں کون‘ کا منظر دِکھایا گیا ہے جس میں سلو بھائی نے پریم کا کردار نبھایا تھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پریم سلمان خان سے سوال کرتا ہے کہ اور شادی؟ جس پر سلو میاں کہتے ہیں کہ ہوگئی۔یہ سُن کر پریم چونک جاتا ہے اور ایک بار پھر سے پوچھتا ہے ہوگئی؟ جس پر سلمان خان خاموش نظر آتے ہیں۔

واضح رہے کہ سلمان خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں جبکہ کہا جارہا ہے کہ یہ کوئی اشتہاری ویڈیو ہے۔دوسری جانب حال ہی میں سوشل میڈیا پر سلمان خان کی ایک تصویر وائرل ہوئی، جس میں سلمان خان اور سوناکشی سنہا کو ایک دوسرے کو انگوٹھی پہناتے دیکھا جاسکتا ہے۔اس تصویر نے ہزاروں بھارتی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا کیونکہ اس تصویر کو دیکھ کر سب کو ایسا لگا کہ سلمان خان نے سوناکشی سنہا سے خفیہ طور پر شادی کرلی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوناکشی سنہا نے اس تصویر پر ردّعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا تم اتنے بیوقوف ہو کہ اصلی اور فوٹو شاپ تصویر میں فرق نہیں بتا سکتے، ساتھ ہی انہوں نے قہقے والے ایموجیز کا بھی اضافہ کیا تھا۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor