سٹی 42:، سعودی حکومت نے کرونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان کردیا۔، خانہ کعبہ ،مسجد نبوی اور دیگر مساجد میں کرونا کی احتیاطی تدابیر بھی ختم کر دی گئیں۔
عمرہ زائرین کیلئے سعودی عرب سے اچھی خبرآگئی۔ سعودی حکام نے رمضان المبارک میں زائرین کیلئے حرمین شریفین مکمل کھولنے کا اعلان کردیا۔خانہ کعبہ اور مسجد نبوی کیساتھ تمام مساجد اور مذہبی جگہوں کو مکمل کھولنے کا اعلان کر دیا گیا ہے، انسداد کرونا کیلئے اپنائے گئے تمام احتتاطی تدابیر کی شرائط بھی ختم ہوگئی ہیں۔اس کے علاوہ مساجد میں سماجی فاصلہ اور زائرین کیلئے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے۔
سعودی حکام کے مطابق غیر ممالک مسافروں کی عمرہ سے قبل قرنطینہ کی شرط بھی ختم کی جا رہی ہے۔ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی سمیت مساجد میں مکمل ویکیسنیڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ خانہ کعبہ اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کی ہدایات بھی ختم کر دی گئیں، ماسک کا استعمال بدستور جاری رہے گا، سعودی انتظامیہ کے مطابق سعودی عرب کیلئے سفر کرنے کیلئے کرونا رپورٹ کی بھی ضرورت نہیں۔