ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عورت مارچ سے متعلق اعلیٰ حکام کو چٹھی لکھ دی گئی

عورت مارچ سے متعلق اعلیٰ حکام کو چٹھی لکھ دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان الیاس: عورت مارچ کے بارے میں سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس اور ڈی جی ایف آئی اے سمیت دیگر حکام کو چٹھی لکھ دی گئی،چٹھی کے متن میں عدلیہ کے فیصلے کی روشنی میں عورت مارچ غیر مناسب پوسٹرز اور نعروں پر پابندی لگائی جانے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

عورت مارچ کو قانونی دائرہ کا پابند کرنے کیلئے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے چٹھی لکھی ہے۔جس میں واضح کیاگیاعورت مارچ میں اسلام سے منافی اقدامات کو روکا جائے۔چٹھی میں موقف اختیار کیاگیا متعلقہ ادارے عورت مارچ کیلئے غیر ملکی فنڈنگ کی بھی چھان بین کریں۔

عورت مارچ کو عدالتی فیصلے کے مطابق ریگولیٹ نہ کرنا توہین عدالت ہے۔ عورت مارچ میں نازیبا الفاظ، نعرے اور غیر مہذب بینرز نہیں آئیں گے جو اسلامی تعلیمات کے خلاف ہوں ۔ 8 مارچ کو عورت مارچ ہونے جا رہا ہے خدشہ ہے کہ یہ پرانی روش پر رہیں گے ۔اس حوالے سے درخواست کی گئی کہ عورت مارچ کو مانیٹر کیا جائے اور فارن فنڈنگ کا پتہ لگایا جائے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer