ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر تیزی، صورتحال انتہائی خراب

کورونا کے پھیلاؤ میں ایک بار پھر تیزی، صورتحال انتہائی خراب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں کورونا کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے، کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 3.31 فیصد سے بڑھ کر 4.16 فیصد تک پہنچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کورونا کا پھیلاؤ ایک بار پھر شدت اختیار کر رہا ہے۔ پچھلے دو ماہ میں کورونا کے حوالے سے واضع کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن اب ایک ہفتے میں صورتحال مزید خراب ہوگئی ہے اور کورونا کے پھیلاؤ کی شرح 3.31 فیصد سے بڑھ کر 4.16 فیصد تک ہوگئی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں یہ بات نہیں بھولنی چاہیئے کہ کورونا ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا ہے۔ 

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت میں کورونا کے حملے جاری ہیں۔ شہر میں کورونا کے 394 نئے کیسز رپورٹ جبکہ مزید 7 اموات ہوچکی ہیں۔ کورونا وائرس سے میو ہسپتال میں 3، جناح ہسپتال، پی کے ایل آئی، نیشنل ہسپتال اور سرجی میڈ ہسپتال میں کورونا سے ایک ایک موت کی تصدیق ہوچکی ہے۔ ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے 283 مریض داخل کئے گئے ہیں، 111 مریض آئی سی یو جبکہ 18 وینٹی لیٹر پر ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن کی جانب سے جاری کورونا اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے 38 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ ایک روز میں ایک ہزار 714 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوچکی ہے۔ پاکستان بھر میں کورونا کے باعث 13 ہزار 166 اموات جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 58 ہزار 210 ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 لاکھ 88 ہزار 728 ہوچکی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 38 ہزار 200 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، سندھ میں 2 لاکھ 59 ہزار 392، پنجاب ایک لاکھ 75 ہزار 964، خیبرپختونخوا 73 ہزار 515، بلوچستان میں 19 ہزار 106، ‏اسلام آباد 45 ہزار 329، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 958 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 10 ہزار 464 ہوگئی ہے۔