(علی ساہی) اوپن لیٹر پر گاڑی چلانے والے اورٹوکن ٹیکس نادہندگان ہوجائیں ہوشیار، محکمہ ایکسائزنے شہرکی سڑکوں پر روزانہ ناکہ بندی کے لیے سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیا جبکہ شام کے اوقات میں ای ٹی اوز ناکہ بندی کریں گے۔
موٹر برانچز میں ریکوری ٹارگٹ حاصل کرنے کے لیے محکمہ ایکسائز نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کیخلاف روزانہ کی بنیاد پرناکہ بندی کا فیصلہ کیا ہے، ڈائریکٹر ریجن سی رانا قمرالحسن سجاد نے 6انسپکٹرزاور 5کانسٹیبلز پر مشتمل سپیشل سکواڈ تشکیل دے دیا ہے، سپیشل سکواڈ روزانہ صبح 8بجے سے سہ پہر3بجے تک مختلف شاہراہوں پر ناکہ بندی کرے گا، جبکہ 3بجےسے رات8بجے تک ایم آر اے کی سربراہی میں ناکہ بندی کی جائیگی۔
رانا قمرالحسن کا کہنا ہے کہ اوپن لیٹر، نان رجسٹرڈ خصوصا ٹوکن ٹیکس کی ریکوری پر فوکس کیا جائے گا، شہری بروقت اپنی گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس ادا کریں، ناکہ بندی کا مقصد ریکوری ہدف کو پورا کرنا ہے۔