نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

نہم جماعت کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نےنہم  جماعت کے طلباوطالبات کو رولنمبرسلپ جاری کردیں، نہم جماعت کےامتحان کا آغاز 10 مارچ سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق تعلیم ہر معاشرے کی ترقی کے لئے بے حد ضروری ہے، دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی اس میں تعلیم کااہم کردار ہے، امتحانات میں جو محنت کرتا ہے کامیاب ہوجاتا ہے،اخروی زندگی کے متعلق بھی یہی قانون ہے،دنیا کے امتحانات میں سے ایک امتحان علمی امتحان ہے،  لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے نہم جماعت سالانہ امتحان 2020  کے لئےرولنمبر سلپ جاری کردی۔

  لاہور بورڈ کےتحت نہم جماعت کے امتحان کا آغاز 10 مارچ سے ہوگا،پہلے روز پانچ مضامین کا امتحان لیا جائےگا،ترجمان لاہور بورڈ سجاد علی بھٹی کےمطابق پہلے روزعربی ،جغرافیہ،کمپیوٹر ہارڈ ویئر،صحت و جسمانی تعلیم اور کمرشل جغرافیہ کا امتحان ہوگا، امتحان میں اڑھائی لاکھ سے زائد بچے شرکت کریں گے،امتحانات کا سلسلہ 26 مارچ تک جاری رہے گا،تمام امتحانی سنٹرز میں دفعہ ایک سو چوالیس نافذ ہوگی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer