مالک نے شہریوں پر ریچھ چھوڑ دیا

مالک نے شہریوں پر ریچھ چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعدیہ خان : محکمہ جنگلی حیات کی کارروائی،بادامی باغ کے علاقے سے تھرڈ شیڈول میں شامل کالا ریچھ تحویل میں لےلیا،کارروائی کے دوران مالک نے ریچھ شہریوں پرچھوڑ دیا۔


محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم نے بادامی باغ کے علاقےمیں غیر قانونی طور پر رکھا گیا ریچھ تحویل میں لےلیا،دوران کارروائی ریچھ مالک نے احتجاجاً شہریوں پر چھوڑ دیا جس سے علاقےمیں خوف وہراس پھیل گیا، محکمہ جنگلی حیات ٹیم نے ریسکیو اور ڈاکٹرزکی مدد سے ریچھ پرقابوپالیا،تحویل میں لیا گیا ریچھ لاہور زو سفاری بھیج دیا گیا۔

ریچھ مالک کے خلاف خوف و ہراس پھیلانےاورغیرقانونی طور پرجانور رکھنےکا مقدمہ درج کرادیا گیا، پولیس اور متعلقہ افسران کو دیکھ کر ریچھ مالک فرار ہوگیا۔
 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer