محکمہ زراعت اور موبائل کمپنی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط

محکمہ زراعت اور موبائل کمپنی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی رامے)  پنجاب حکومت کا صوبے میں کاشتکاروں کو سبسڈی کی فوری فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے اہم قدم، محکمہ زراعت پنجاب اور موبی لنک کمپنی کے مابین مفاہمتی یاداشت پر دستخط ۔

نجی کمپنی سبسڈی سکیموں کی رقم کاشتکاروں تک پہنچانے کیلئے خدمات فراہم کرے گی، صوبائی وزیر زراعت ملک نعمان احمد لنگڑیال کی سربراہی میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے سے متعلق تقریب ہوئی جس میں محکمہ زراعت اور موبی لنک کے افسران نے شرکت کی۔

 ملک نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ سبسڈی کی رقم شفاف طریقے سے کسانوں تک پہنچانا ایک اہم ذمہ داری ہے، کاشتکاروں تک سبسڈی کی بروقت فراہمی کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال مفید ثابت ہو گا اور کاشتکار سبسڈی کی رقم موبی لنک کی برانچوں سے حاصل کر سکیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer