بچے کی پیدائش میں 3 سال کا وقفہ کرو، بڑا انعام پاؤ

بچے کی پیدائش میں 3 سال کا وقفہ کرو، بڑا انعام پاؤ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

2(علی رامے) دوسرے بچے کی پیدائش میں3 سال کا وقفہ کرنیوالے خاندان کو حکومت 12 سے 24 ہزار روپے سالانہ ا نعام دے گی۔

 پنجاب حکومت عالمی بینک کے تعاون سے صوبہ بھر میں پائلٹ پراجیکٹ کے تحت پروگرام کا آغاز کرے گی۔ خاندانی منصوبہ بندی  کے تحت پنجاب میں زچہ بچہ کو تین سال کی منصوبہ بندی کرنے پر وظیفہ ملے گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ عالمی بینک پنجاب حکومت کو خاندانی منصوبہ بندی میں معاونت دے گا۔ خواتین کو ماہانہ وظیفہ کی رقم پنجاب حکومت عالمی بینک کے تعاون سے منتقل کی جائے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ ابھی ایک سے دو ہزار روپے ماہانہ خواتین کو وظیفہ خاندانی منصوبہ بندی کے تحت دیا جائے گا۔ جس کا مقصد خاندانی منصوبہ بندی اور بچوں کی صحت کو بہتر بنانا ہے۔ گزشتہ روز عالمی بینک کے نمائندگان سے محکمہ صحت، محکمہ بہبود آبادی اور دیگر محکموں کے افسران نے میٹنگ بھی کی جس میں پنجاب حکومت کے متفقہ فیصلے کے بعد محکمہ صحت اور بہبود آبادی کو عالمی بینک سے ورکنگ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer