ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیزا شاپ میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، 3 ورکرشدید زخمی

پیزا شاپ میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، 3 ورکرشدید زخمی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:حجرہ شاہ مقیم  میں معروف پیزا شاپ میں گیس سلنڈر پھٹنے سے ہولناک آگ کے نتیجے میں ‘ستھرا پنجاب’ کے 3 ورکرز شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق حجرہ شاہ مقیم میں ایک معروف پیزا شاپ میں گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں ہولناک آگ بھڑک اٹھی، جس کی زد میں آکر ‘ستھرا پنجاب’ مہم کے 3 ورکرز شدید زخمی ہو گئے جبکہ دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔

 ریسکیو حکام نے بتایا کہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب پیزا شاپ کے اندر موجود گیس سلنڈر اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، جس کے بعد یکے بعد دیگرے مزید دھماکے ہوئے اور آگ نے پوری دکان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور فائر ٹینڈرز فوراً موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو ملبے اور آگ کے درمیان سے نکالا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

 آگ اس قدر شدید تھی کہ پیزا شاپ میں موجود قیمتی مشینری، فرنیچر اور لاکھوں روپے مالیت کا دیگر سامان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔