ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشین گیمز ریسلنگ ، بھارتی کھلاڑی کو  شکست دیکر پاکستان کی عائشہ بلوچ نے سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا

ایشین گیمز ریسلنگ ، بھارتی کھلاڑی کو  شکست دیکر پاکستان کی عائشہ بلوچ نے سونے کا تمغہ اپنے نام کر لیا
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:فخرِ پاکستان عائشہ بلوچ نے ایشین گیمز 2026 کے ریسلنگ فائنل میں بھارتی حریف کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا ہے۔

 سری لنکا میں جاری ایشن گیمز میں عائشہ بلوچ کے بہترین داؤ پیچ، شاندار تکنیک اور غیر معمولی اعتماد کے باعث پورے ٹورنامنٹ میں ایشیائی حریف ان کا مقابلہ نہ کر سکے۔

 فائنل مقابلےمیں عائشہ بلوچ کی تکنیکی برتری نمایاں رہی، بھارتی ریسلر ان کے مؤثر کھیل کا مقابلہ نہ کرسکی۔

  بھارتی حریف کیخلاف فیصلہ کن فتح کے بعد عائشہ بلوچ نے سجدۂ شکر بھی ادا کیا اور وکٹری پوڈیم پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا کر عائشہ بلوچ نے پوری قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

  عائشہ بلوچ کی تاریخی کامیابی پرملک بھر میں جشن کا سماں ہے، سوشل میڈیا پر ویڈیوز و تصاویر وائرل ہوگئیں، عوام کی جانب سے ان کی بھرپور پذیرائی کی جارہی ہے۔

 عائشہ بلوچ کی کامیابی بلوچستان سمیت ملک بھر کی نوجوان لڑکیوں کیلیے حوصلے اور امید کاروشن پیغام ہے۔