ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجٹ2026-27،تنخواہوں میں کتنا اضافہ؟ تجویزسامنے آ گئی

بجٹ2026-27،تنخواہوں میں کتنا اضافہ؟ تجویزسامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک ; وفاقی حکومت کی جانب سے مالی سال 27-2026 کے بجٹ میں تنخواہوں میں 10 سے 15 فیصدا ضافے کی تجویزسامنے آئی ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے آ ئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کرلی ہے جوجمعہ کے روز وزیر اعظم ہا ؤس میں ہونے والے اجلاس میں کی گئی،اجلاس میں نئے مالی سال کے بجٹ بالخصوص پی ایس ڈی پی، ٹیکسز اور تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ کے ایشوز پر مشاورت کی گئی۔
وفاقی وزیر خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو بجٹ کے اہم پہلو ؤں پر بریفنگ دی.

ذرائع کے مطابق افراط زر کی شرح کے تناسب سے سر کاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10سے 15فی صد کے درمیان اضافے کی تجویز ہے تاہم وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ متوقع وسائل کی روشنی میں ورکنگ کی جائے کہ ملازمین کو کتنا ریلیف دیا جاسکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔