سٹی 42: عید الاضحیٰ پر مردوں نے جہاں منڈیوں کا رخ کیا ہے وہیں پر خواتین نے بازار کا رخ کرلیا
خواتین کا کہنا ہے کہ صبح عید الاضحی ہے مگر ابھی ان کی تیاری مکمل نہیں ہوئی ، بچوں کے کپڑے ، خواتین کی جیولری ، میک اپ اور میچنگ ڈوپٹے یا جوتے ،یہ تیاریاں تو عید تک چلتی رہتی ہیں ۔ خواتین بازار میں اپنی خریداری کر رہی ہیں
کچھ خواتین نے پارلر کا رخ کرلیا ہے ، خواتین کا کہنا تھا کہ عید کے موقع پر سجنا سنورنا خواتین کا حق ہے ، اس لیے وہ مہندی لگوانے کے لیے پارلر آئی ہیں دوسری طرف کچھ خواتین کا کہنا ہےکہ انہوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر پکوان بنانے کے لیے اہم تیاریاں ابھی سے شروع کردی ہیں تاکہ صبح عید کا مزہ دوبالا ہوسکے