ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید کے روز عوام کیلئے خوشخبری

عید کے روز عوام کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم عظمت: اس عید پر بازاروں میں کھانے کی اشیا دالیں، سبزیاں نمایاں طور پر سستی ہیں۔ بازاروں میں سبزیوں کی قلت  ہونے کا کوئی خطرہ نہیں، حکومت نے خاص اہتمام کر کے لاہور  کی منڈی میں ضروری سبزیوں کی بھاری مقدار کی موجودگی کو یقینی بنا دیا ہے۔  لاہور شہر میں آلو اور پیاز کے 30 اضافی ٹرک، ٹماٹر کے 13 ٹرک، ادرک کے 2 ٹرک، لہسن کے 6، ہری مرچ کے 7 اور لیموں کے 3 ٹرک پہنچا دیئے گئے ہیں۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا ہے کہ عید سےپہلے سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں میں کمی مثبت پیشرفت ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نے کہا، حکومت عوامی ریلیف کو ترجیح دے رہی ہے، حکومت کی مسلسل کوشش اور سخت اقدامات سے عید سےپہلے سبزیوں اور دالوں کی قیمتوں میں کمی مثبت پیشرفت ہے۔
حکومتی اعدادوشمار کے مطابق پچھلے سال کی نسبت اس سال لیموں کی قیمت میں 85 روپے، ہری مرچ میں 10 روپے، ادرک میں 60 روپے، اور پودینا و دھنیا کے نرخوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔

 آلو 15 روپے، پیاز 75 روپے، ٹماٹر 5 روپے، دیسی لہسن 75 روپے، چائنیز لہسن 55 روپے اور ادرک 25 روپے سستے ہو ئے ہیں۔

 دالوں کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ دال چنا، ماش، مسور، کالا چنا، بیسن اور دیگر دالوں کے نرخوں میں اوسطاً 30 روپے فی کلو تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔