سٹی42: اپریل 2026 میں انتخابات کا اعلان کر کے بنگلہ دیش کے سربراہ محمد یونس نے عوام میں کئی ہفتوں سےچلنے والی بحث ختم کر دی۔
بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے قوم سے خطاب میں آئندہ سال ملک میں انتخابات کا اعلان کردیا۔
بنگلہ دیش میں عوام سے خاص خطاب کرتے ہوئے محمد یونس نے واضح الفاظ میں بتایا کہ ان کی انتظامیہ مزید نو مہینے رہے گی اور ملک کے بگڑے ہوئے نظام کو سدھارے گی۔ محمد یونس نے وعدہ کیا کہ بنگلہ دیش میں انتخابات اپریل 2026 کے پہلے 2 ہفتوں میں کسی بھی دن ہوں گے۔
محمد یونس نے بتایا کہ بنگلہ دیش کا الیکشن کمیشن آنے والے دنوں انتخابات کا مکمل شیڈول جاری کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ عبوری حکومت نے اصلاحات، انصاف اور انتخابات کے مینڈیٹ پر ملک کا انتظام سنبھالا تھا اور آئندہ عید الفطر تک ملک میں انصاف اور اصلاحات کے ضمن میں قابل قبول حد تک کام مکمل ہوچکا ہوگا۔
محمد یونس کا پہلے خیال تھا کہ بنگلہ دیش میں انتخابات دسمبر 2025 سے جون 2026 کے درمیان کروائے جاسکتے ہیں۔
نگلہ دیش کی عوامی لیگ کی وزیراعظم اپنے آمرانہ طرز حکومت اور انتقامی کارروائیوں کے ساتھ عوامی مسائل حل کرنے میں ناکامی سے جنم لینے والی بغاوت کا سامنا کرنے کی بجائے اگست 2024 میں بھارت بھاگ گئی تھیں جس کے بعد ریاستی اداروں ن کے اہم کارپردازوں نے ملک کا نظام چلانے اور اصلاحات کرنے کے لئے نوبیل انعام یافتہ اکانومسٹ محمد یونس کو بنگلہ دیش کا عبوری سربراہ مقرر کیاتھا۔