سٹی 42: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نماز عید کیلئے سنٹرل لندن ماسک پہنچ گئےحسن نواز اور ڈاکٹر عدنان بھی ہمرا ہ تھے
زبیر گل، احسن ڈار، خرم بٹ اور رانا جنید بھی سنٹرل لندن ماسک میں موجود ہیں
نواز شریف نے عید کی نماز ادا کرنے کے بعد گفتگو بھی کی، نواز شریف کا کہنا تھا کہ عید کے پرمسرت موقع پر پاکستان کے عوام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے، عالم اسلام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے،پاکستان کی ترقی کا جو سفر جاری ہے اللہ پاک اس میں برکت عطاء فرمائے، پاکستان اسی طرح آگے بڑھتا جائے ، پاکستان اسی طرح خوشحالی کی منزلیں طے کرے ،