ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب کی جیلوں میں عید قربان پر قیدیوں کے لیے خصوصی مینو جاری

پنجاب کی جیلوں میں عید قربان پر قیدیوں کے لیے خصوصی مینو جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 علی ساہی : آئی جی جیل میاں فاروق نذیر نے عید الاضحیٰ کے موقع پر پنجاب بھر کی جیلوں کے لیے خصوصی کھانے کے مینو کے احکامات جاری کر دیے ہیں, قیدیوں کو عید کے تینوں روز لذیذ پکوان فراہم کیے جائیں گے۔

جاری کردہ مراسلے کے مطابق عید کے پہلے روز ناشتے میں حلوہ دیا جائے گا, دوپہر اور شام کے کھانے میں چکن قورمہ، پلاؤ اور روٹی فراہم کی جائے گی۔دوسرے اور تیسرے روز کے کھانے قربانی کے گوشت سے تیار ہوں گے۔
آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مخیر حضرات کے تعاون سے ممکن ہوں گے۔ تمام سپرنٹنڈنٹس جیل کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ عید کے تینوں روز خود جیل میں موجود رہیں۔

اس کے علاوہ ڈی آئی جی رینک کے افسران قیدیوں کے ساتھ نماز عید ادا کریں گے جبکہ عید پر ملاقاتوں کے لیے بھی خصوصی انتظامات اور ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں.