ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن: بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد کی امریکی کانگریس اراکین سے اہم ملاقاتیں

واشنگٹن: بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد کی امریکی کانگریس اراکین سے اہم ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے امریکی کانگریس کے اہم اراکین سے ملاقاتیں کی ہیں جن میں پاک-امریکا تعلقات، جنوبی ایشیا میں امن و استحکام، مسئلہ کشمیر اور اقتصادی تعاون جیسے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقاتوں میں بلاول بھٹو نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار، مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے اور سفارتی کوششوں پر ٹرمپ انتظامیہ اور امریکی حکام کا شکریہ ادا کیا۔

پاکستانی وفد نے چیئرمین امور خارجہ کمیٹی برائن ماسٹ، بل ہوزینگا، بریڈ شرمین، گریگوری میکس، سینیٹرز جم بینکس، کرس وان ہولن، کوری بوکر، سڈنی کملاگرڈو، ٹام کین جونیئر، ایلیسا سلوٹکن اور جان مولینار سے ملاقاتیں کیں۔

بلاول بھٹو نے بھارتی آبی جارحیت پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے رجحان کا عالمی سطح پر نوٹس لیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خطے میں امن کے لیے بات چیت، سفارت کاری اور مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل ناگزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا حل چاہتا ہے، جب کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارت کو دونوں اقوام کی فلاح کے لیے پُل قرار دیا۔

امریکی قانون سازوں نے پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا اور ملک کے معاشی استحکام و ترقی میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔