وقاص احمد : سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بالائی منزل کے ایک کمرے میں لگی اور اسے درمیانی نوعیت کی آگ قرار دیا گیا ہے۔
ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں اور آگ پر قابو پانے کی کارروائیاں جاری ہیں۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
واقعہ شادمان کے علاقے میں پیش آیا اور آگ کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔