ویب ڈیسک: سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سندھ سے تعلق رکھنے والے سیاسی رہنما پی پی پی میں شامل ہوگئے۔
لاہور میں آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد سابق رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر سکندر شورو اور سردار کانبو خان برہمانی پی پی پی میں شامل ہوگئے۔اس کے علاوہ عارب خان برہمانی اور ڈسٹرکٹ کونسل جامشورو کے سابق وائس چیئرمین محمد صادق شورو بھی پی پی پی میں شامل ہوگئے۔
آصف علی زرداری نے پی پی پی میں شامل ہونے والے سیاسی زہماؤں کو خوش آمدید کہا۔
آصف علی زرداری کے ہمراہ پی پی پی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری اور رکن سندھ اسمبلی جام خان شورو بھی موجودتھے۔