انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے امکانات روشن  

Moeen Ali,test cricketer,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد رضا) مایہ ناز انگلش آل راؤنڈر معین علی کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کے امکانات بڑھ گئے، ان کو آف سپینر ’جیک لیچ‘ کی انجری کے بعد ایشز سیریز میں ٹیم کی نمائندگی حاصل ہو سکتی ہے۔

 پینتیس سالہ آف اسپن آل راؤنڈر معین علی کا دو سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک ہو سکتا ہے۔ نوجوان سپینر جیک لیچ کی انجری اور ایشز سیریز میں نمائندگی سے محرومی کے بعد کرکٹ گروز کی نظریں تجربہ کار معین علی پر جمنے لگی ہیں۔

 2021 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد آل راؤنڈر نے مختصر دورانیے کے فارمیٹ پر توجہ دی، جہاں ان کی بہترین پرفارمنسز انہیں دوبارہ تاریخ ساز ایشز سیریز میں واپس لا سکتی ہیں۔