ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عدالت کا اہم اقدام

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف عدالت کا اہم اقدام
کیپشن: Lahore High Court
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف عدالت میں دائر درخواست کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کیے گئے میں اضافے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ لاہور ہائی کورٹ میں سماعت کے موقع پر وفاقی حکومت، وزارت پیٹرولیم، وزارت داخلہ اور اوگرا کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

لاہور ہائی کورٹ نے فریقین کو2ہفتے میں تحریری جواب داخل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کو وزیراعظم کا نام بطور فریق واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔یاد رہے کہ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عالمی منڈی کےبرعکس قیمتیں بڑھائی گئیں، قیمت بڑھانے کے لیے کابینہ سے منظوری لی گئی اور نہ ہی وجوہات بتائی گئیں، قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔

یاد رہے شہباز حکومت کی جانب سے ایک ہفتے میں پٹرول ساٹھ روپے فی لیٹرمہنگا کر دیا، 30 روپے اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204 روپے 15 پیسے کا ہوگیا جبکہ مٹی کے تیل کی فی لیٹرقیمت میں 26 روپے 38 پیسے کا اضافہ ہوا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر