ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سلمان خان اور انکے والد کو دھمکی آمیز خط موصول

سلمان خان اور انکے والد کو دھمکی آمیز خط موصول
کیپشن: Salman Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بھارتی گلوکار اور سیاستدان سدھو موسےوالا کے قتل کے چند روز بعد ہی بالی ووڈ کے معروف اداکارسلمان خان اور ان کے والد سلیم خان کو بھی دھمکی آمیز خط موصول ہونے لگے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ خط سلمان خان کے والد سلیم خان کے گارڈز کو ممبئی کے باندرا بینڈ اسٹینڈ پرومونڈے کی ساحلی پٹی کے قریب اس تفریحی مقام پر ملا، جہاں یہ دونوں باپ بیٹے صبح کی واک کے بعد سستانے کے لیے کچھ دیر بیٹھتے ہیں۔

تاہہم اس حوالے سے ممبئی پولیس نے اس گمنام خط کی وصولی کے حوالے سے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

خیال رہے کہ دریں اثنا اس حوالے سے اطلاع یہ ہے کہ گینگسٹر لارنس بشنوئی جو سدھو موسےوالا کے قتل کا ذمہ دار ہے وہ سلمان خان کو راجستھان میں قتل کی دھمکی دے چکا ہے۔

واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سلمان خان کو اس طرح کی دھمکیاں موصول ہوئی ہوں۔ اس سے قبل بھی سلمان خان کو دھمکی آمیز کالز اور خط موصول ہوچکے ہیں۔