(عابد چودھری)غازی آباد میں جھگڑے کے دوران مسلح ملزمان نے گھر پر فائرنگ کر دی،گھر میں موجود 19 سالہ لڑکی فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق غازی آباد میں فائرنگ کے واقعہ میں لڑکی قتل ہوگئی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس کا کہناتھا کہ جھگڑے میں ملزمان نے شبیرکےگھر کے دروازے پر فائرنگ کی،19 سالہ ثناءگھرمیں کپڑے دھورہی جو کہ فائر لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔
مزید پڑھئے: روٹھی بیوی کو منانے والا شوہر سسرالیوں کے ہاتھوں قتل
افسوسناک واقعہ پرسی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نےنوٹس لیتے ہوئے ایس پی کینٹ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی،سی سی پی او لاہور نے فوری مقدمہ درج کرتے ہوئے کارروائی کا حکم دیا،سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نےحکم دیا کہ سیف سٹی کیمروں اور سی سی ٹی وی سے ملزمان ٹریس کیا جائے،ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پولیس اور فرانزک ٹیمیں موقعہ پر پہنچ گئیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزسسرالیوں کے جانب سے چھریوں کے وار سے زخمی ہونے والا شہری جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا تھا، پولیس نے لاش مردہ خانے منتقل کر کے کارروائی شروع کردی، چند روز قبل اشفاق نامی شہری اپنی بیوی یاسمین کو منانے اسکے گھر فیصل ٹاؤن گیا تھا، بیوی کے اہل خانہ سے معمولی تلخ کلامی پر لڑائی ہوئی، جس پر بیوی کے اہل خانہ اقبال اور نسرین بی بی نے اشفاق پر تشدد کیا۔
اقبال نے اشفاق ہر چھریوں کے وار کئےجس سے وہ شدید زخمی ہو گیا ۔ اشفاق کو شدید زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ، مگر جانبر نہ ہو سکا ،پولیس نے مقتول کہ بیوی یاسمین ، اسکے اہل خانہ اقبال اور نسرین بی بی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری کو جلد یقینی بنایا جائے گا ۔