فیروز پور روڈ:موٹر سائیکل سوار نوجوانوں کو ٹرک نے کچل دیا

ambulance
کیپشن: ambulance
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:فیروز پور روڈ پرانا کاہنہ کے قریب انتہائی افسوسناک ٹریفک   حادثہ پیش آ گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فیروزپور روڈ پر پرانا کاہنہ کے قریب ٹرک نے2 موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا  جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔حادثے کے بعدٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے  قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

دو روز قبل بھی فیروز پور روڈ کماہاں کے قریب انتہائی افسوس ناک ٹریفک حادثہ پیش آیانھا جس میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد تیز رفتار بس کی زد میں آگئے تھے۔ر مضان نامی شہری 3 بیٹوں، بیٹی اور بیوی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جا رہا تھا کہ پیچھے سے تیز رفتاری سے آنے والی بس نے کچل ڈالا حادثے میں ماں سمیت تین بچے جاں بحق ہو گئے تھے۔

ٹریفک حادثات کی  سب سے بڑی وجہ  تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ایسے حادثات میں اضافے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا۔