لیچی   کے فائدے جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

lichee
کیپشن: lichee
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) لیچی موسم گرما کا پھل ہے جس کے کچھ حیرت انگیز فوائد ایسے ہیں جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔موسم گرما لیچی کا استعمال نہایت ہی مفید ہے۔ لیچی میں باہر کی طرف ایک پتلا اور سخت سرخ گلابی چھلکا ہوتا ہے جو پر تیز نوکدار اُبھار ہوتے ہیں۔ اس کے اندرونی جانب ایک جھلی ہوتی ہے جس میں لیچی کا سفید گودا بڑے سے بیج کے ساتھ لپٹا ہوتا ہے۔ گودے کا ذائقہ نہایت شیریں اور خوش مزہ ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لیچی مدافعتی طاقت اور خون کے دورانیے سے لے کر جلد کو بہتر بنانے میں مددگار ہے۔لیچی دماغ کو طاقت دیتی ہے اور دل کی کمزوری میں بہت زیادہ مفید ہے۔لیچی میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے خواتین کی ہڈیوں کے بھربھرے پن میں نہایت مؤثر ہے۔۔ غذائی ماہرین کے مطابق اس میں وٹامن سی کی زائد مقدار پائی جاتی ہے جب کہ یہ جسم میں پانی کی کمی کو بھی پورا کرتی ہے۔

ہم آپ کو لیچی کے ایسے 9 فوائد بتارہے ہیں جو آپ کی صحت کو مزید بہتر کرسکتے ہیں۔لیچی میں اولیگونل کی موجودگی وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ انسانی جلد کو خطرناک الٹروائلٹ شعاعوں کے نقصانات سے بھی محفوظ رکھتی ہے۔

 لیچی کے اندر وٹامن سی کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے اس کے ساتھ ہی یہ 100 فیصد روزانہ ایسکوربک ایسڈ اے بی اے بھی فراہم کرتی ہے جو قوت مدافعت کے لیے مفید ثابت ہے۔ لیچی فائبر بھی فراہم کرتی ہے جو کہ ہاضمے کی قوت کو بڑھاتا ہے۔ اس کی وجہ سے قبض، پیشاب اور پیٹ میں تکالیف کی شکایت سے محفوظ رہا جاسکتا ہے جب کہ یہ گیسٹرک کی شکایت کو بھی دور کر دیتی ہے جس کی وجہ سے ہاضمے کا نظام بہتر طور پر کام کرتا ہے۔لیچی میں پرانتھوساینڈنز اور لیچیٹینین ہوتا ہے جس کے اندر یہ خاصیت پائی جاتی ہے کہ وہ ہر قسم کے وائرس سے تحفط فراہم کرسکتا ہے اور اس طرح جسم میں وائرس کو پھیلنے سے روکتا ہے۔

لیچی میں کاپر کی مقدار بھی شامل ہوتی ہے جس کی مدد سے جسم میں خون کی گردش بہتر ہوتی ہے جب کہ آئرن اور کاپرجسم میں ریڈ بلڈ سیلز بنانے کے ذمہ دار ہوتے ہیں۔

ریڈ بلڈ سیلز کی تعداد  زیادہ سے زیادہ ہونا خون کی گردش، آرگنز اور سیلز کی آکسیجینیشن  بڑھاتے ہیں۔لیچی ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے یہ بلند فشار خون کو قابو کرتی ہے کیونکہ اس میں شامل فلوئیڈ بلڈپریشر کو نارمل کرتا ہے۔لیچی میں پوٹاشیم زیادہ اور سوڈیم کم پایا جاتا ہے جو کہ بلڈ پریشر کا توازن برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔لیچی جلد کو جھائیوں، داغ اور دھبوں سے محفوظ رکھتی ہے۔ اس میں پائے جانے والے وٹامن سی جلد کی ان شکایات کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔لیچی میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے اس لیے یہ وزن کو بڑھنے نہیں دیتی۔ اس پھل میں فائبر کی مقدار وزن کم کرنے میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے جب کہ اسے وزن کم کرنے کے لیے آئیڈیل پھل بھی سمجھا جاتا ہے۔