فواد خان ڈزنی پلس سیریز ''مس مارول'' میں جلوہ گر ہوں گے

Fawad Khan
کیپشن: Fawad Khan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایبٹ روڈ (زین مدنی) پاکستان کے معروف سپر اسٹار فواد خان مبینہ طور پر مارول سینمیٹک یونیورس کا حصہ بن گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق فواد خان نے ڈزنی پلس کی نئی مارول سیریز "مس مارول" کو جوائن کرلیا، مارول نے ابھی تک افواد خان سے متعلق اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، تاہم اس شو کا آئی ایم ڈی بی پیج فواد خان کو کاسٹ میں درج دکھا رہا ہے، ان کے کردار کا نام مبینہ طور پر "حسن" ہوگا،فواد کا یہ چوتھا انٹرنیشنل پروجیکٹ ہوگا۔

  فواد خان نے 2014 میں سونم کپور کے ہمراہ فلم "خوبصورت" سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ ان کی دیگر دو بالی ووڈ فلموں میں "کپور اینڈ سنز" اور "اے دل ہے مشکل" شامل ہیں، مارول سینامیٹک یونیورس نے بلیک ویڈو، کیپٹن مارول، آئرن مین اور کیپٹن امریکا جیسے سپر ہیروز دے کر فلمی دنیا میں ایک ثقافتی پیدا کردیا ہے، لیکن مارول کی کچھ مختلف کرنے کی دوڑ میں سب سے بڑی چھلانگ آنے والی ٹی وی سیریز "مس مارول" کے طور پر سامنے آئی ہے، جس میں مارول سینمیٹک یونیورس کی اسکرین پر پہلی بار ایک مسلم امریکی سپر ہیرو کو پیش کیا جائے گا۔

بی بی سی کے انٹرٹینمنٹ جرنلسٹ، ہارون رشید نے ٹوئٹر پرمذکورہ امکان کی اطلاع دیتے ہوئے لکھا، ' فواد خان ڈزنی پلس کی سیریز کے پہلے مسلمان کردار "مس مارول" میں نظر آئیں گے،وہ شو کے آفیشل IMDb صفحے پر لسٹڈ ہے،مبینہ طور پر فرحان اختر ، نمرا بوچا اور ثمینہ احمد بھی کاسٹ کا حصہ ہیں، اگر یہ سچ ہے تو حیران کن ہے، مارول نے ابھی کوئی کمنٹ نہیں کیا۔'

اطلاعات کے مطابق بھارتی اداکار فرحان اختر نے بھی مبینہ طور پر ایک مارول پروجیکٹ حاصل کیا ہے، ان کے ایک قریبی ذرائع نے بتایا، 'فرحان اس وقت بین الاقوامی کاسٹ اور عملے کے ساتھ، مارول اسٹوڈیوز کے ساتھ ایک پروجیکٹ کی شوٹنگ کے لئے بنکاک میں موجود ہیں۔'جی ولو ولسن کی تحریر کردہ اور ایڈرین الفاونا کی تخلیق کردہ "مس مارول' ایک پاکستانی نژاد امریکی نوجوان کملا خان جو کیپٹن مارول کی پیروی کرتی ہے، ڈزنی پلس کی سیریز عادل الربی، بلال فلاح، شرمین عبید چنائے اور میرا مینن کی ہدایتکاری میں تیار کی جارہے ہے، جبکہ بِشا کے علی بطور لیڈ رائٹر اس ٹیم میں شامل ہیں۔ ایمان ویلانی بطور مرکزی کردار "کمالہ" جبکہ دیگر کاسٹ میں ساگر شیخ، ارمیس نائٹ، میٹ لنٹز، زینوبیا شروف اور موہن کپور بھی شامل ہیں

Sughra Afzal

Content Writer