ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھانہ شاہدرہ ٹاؤن، پیشی پر آنیوالا شخص قتل

تھانہ شاہدرہ ٹاؤن، پیشی پر آنیوالا شخص قتل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک)تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں فیروز والا کچہری پر پیشی پر آنیوالا شخص کو مخالفین نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ ملزم کو فرار ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔

 پولیس کے مطابق پنتالیس سالہ اکرم فیروز والا کچہری اپنی تاریخ پر پیشی کے سلسلہ میں آیا تھا کہ اسی دوران مخالفین میں شامل ملزم محمد وقاص نے پستول سے فائرکرکے اس کو قتل کر دیا۔ ملزم نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم مقامی افراد کی مدد سے پولیس نے اسے گرفتار کر لیا، جبکہ مقتول کی لاش کوپوسٹمارٹم کیلئے میوہسپتال روانہ کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

شہر میں لرزہ خیزوارداتوں کا ہونا معمول بن چکا ہےاور پولیس ایسے عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے سرگرم ہے,دوسری طرف سربراہ لاہور پولیس نےشہر میں ڈکیتی مزاحمت پرقتل اور زخمی کرنے والےایک سے زائد گروہوں کی تصدیق کردی۔ ڈکیتی پر ڈکیتی اور دران مزاحمت پر سرعام فائرنگ سے خوف وہراس پھیل چکا جبکہ ،شاہراہیں،گلیاں اورمحلےغیر محفوظ ہوگئے۔

واضح رہے کہ شہرمیں جرائم پیشہ افراد گزشتہ کچھ عرصے کے دوران ایسےسرگرم ہوئے کہ شہریوں کا مال محفوظ رہا اور نہ ہی جان۔ ڈکیتی کےدوران مزاحمت پررواں سال پندرہ افراد کو    قتل کی گیا،ڈاکووں کی جارحانہ کارروائیاں لاک ڈاون کےدوران ہی شروع ہوئیں،ایک ماہ میں 5 افراد کو موت کے گھاٹ اتارگیا،خواتین سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے،کاروباری شخصیات سے لےکر عام راہ گیر تک سٹریٹ کریمنلزکی کارروائیوں سےمحفوظ نہیں۔

 صوبائی دارالحکومت میں ڈاکے، چوریاں،  قتل،زیادتی جیسی وارداتیں کم ہونے کی بجائے بڑھ رہیں ہیں جس کی وجہ سے شہر کا سکون تباہ وبرباد ہوکررہ چکا ہے ہر نیا طلوع ہونے والاسورج شام کو غروب ہوتے کئی جانوں کو ساتھ لے جاتا ہے کئی گھروں کی خوشیاں ماتم میں بدل جاتی ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer