عید پر کی گئی احتیاطی کے اثرات ، مثبت کیسز کی شرح میں 4 فیصد اضافہ

 عید پر کی گئی احتیاطی کے اثرات ، مثبت کیسز کی شرح میں 4 فیصد اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریحان گل:  عید کے دوران کی گئی بے احتیاطی کے اثرات آنا شروع ہو گئے، کوویڈ19 کے مثبت کیسز کی شرح میں 4 فیصد اضافہ ہو گیا۔  سرکاری ڈیٹا کے مطابق یکم رمضان پر مثبت کیسز کی شرح 6۔8 فیصد تھی، لیکن عید پر مارکیٹیں کھولنے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کوورنا کے مثبت افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اورعید کے بعد مثبت کیسز  کی شرح 7۔12 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عید کے دوران کی گئی بے احتیاطی کے اثرات آنا شروع ہو گئے ہیں، کوویڈ19 کے مثبت کیسز  کی شرح میں 4 فیصد اضافہ ہو گیا۔  سرکاری ڈیٹا کے مطابق یکم رمضان پر مثبت کیسز  کی شرح 6۔8 فیصد تھی، لیکن عید پر مارکیٹیں کھولنے اور ایس او پیز پر عمل نہ کرنے سے کوورنا کے مثبت افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اورعید کے بعد مثبت کیسز  کی شرح 7۔12 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ پاکستان میں کورونا سے ریکوری ریٹ 7۔34 فیصد اور پنجاب میں کورونا سے ریکوری ریٹ 5۔22 فیصد ہے۔

اسی طرح ڈیٹا کے مطابق پاکستان میں کورونا کا دیتھ ریٹ 1۔2فیصد اور پنجاب میں کورونا کا دیتھ ریٹ 9۔1فیصد ہے، ماہرین نے اگلا ہفتہ کوویڈ کیسز کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دے دیا ہے،  ماہرین کے مطابق اگلے ہفتے سے عید کے دوران کی گئی بے احتیاطی کی پیک شرح متوقع ہے جس سے بالخصوص لاہور میں مریضوں کی تعداد میں ہولناک اضافہ دیکھنے میں آئے گا۔

دوسری جانب  کورونا سےاموات اور مریضوں میں اضافہ، 83 روز میں وائرس میں مبتلا 237 افراد جاں بحق، 16 ہزار 329 مریض، 2 روز میں پنجاب پولیس کے مزید 75 اہلکار مرض میں مبتلا ،  شدید علیل مریضوں میں بھی ہولناک اضافہ، 89 آئی سی یو ، 62 وینٹی لیٹرز پر زندگی کی جنگ لڑنے میں مصروف،، جان بچانے والے انجکشن ناپید ہوگئے۔

Shazia Bashir

Content Writer