کلیم اختر:اپیلیٹ ٹریبونل اِن لینڈ ریونیو (ATIR) نے موسمِ گرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق ٹریبونل کی بنچز 13 جولائی سے 26 جولائی 2026 تک موسمِ گرما کی تعطیلات پر رہیں گی۔
تاہم تعطیلات کے دوران فوری نوعیت کے مقدمات اور اسٹے درخواستوں کی سماعت کے لیے خصوصی بنچز معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گی۔ لاہور، کراچی، پشاور، اسلام آباد اور ملتان میں قائم سپیشل بنچز صرف ہنگامی نوعیت کے مقدمات، اسٹے اپیلز اور فوری سماعت کے متقاضی کیسز کی کارروائی نمٹائیں گی۔
اعلامیے کے مطابق تعطیلات کے دوران اپیلیٹ ٹریبونل اِن لینڈ ریونیو کے دفاتر بھی محدود اوقات میں کھلے رہیں گے۔
ذرائع کے مطابق دفاتر کے اوقاتِ کار صبح 9:30 بجے سے دوپہر 2:30 بجے تک مقرر کیے گئے ہیں۔