ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں سنگل یوز پلاسٹک بیگز سے متعلق نئے احکامات ، خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ

پنجاب میں سنگل یوز پلاسٹک بیگز سے متعلق نئے احکامات ، خلاف ورزی پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ثمرہ فاطمہ:پنجاب حکومت نے ماحولیاتی تحفظ اور پلاسٹک آلودگی میں کمی کے لیے سنگل یوز پلاسٹک شاپنگ بیگز سے متعلق نئے احکامات جاری کر دیے ہیں، جو 6 ستمبر 2026 سے نافذ العمل ہوں گے۔

ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی، ڈاکٹر عمران حمید شیخ کی جانب سے جاری کیے گئے حکم نامے کے مطابق دکانیں، شاپنگ مالز، ہوٹل اور دیگر تجارتی مراکز صارفین سے پلاسٹک شاپنگ بیگز کے عوض الگ سے کوئی قیمت یا اضافی چارج وصول نہیں کر سکیں گے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ صارفین کو پلاسٹک شاپنگ بیگ فراہم کرنے پر اضافی رقم وصول کرنا ممنوع ہوگا، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

نئے قواعد کے تحت خلاف ورزی پر 5 ہزار سے 50 ہزار روپے تک جرمانہ عائد کیا جا سکے گا۔ سنگین یا مسلسل خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ کاروبار کو سیل کرنے اور ایف آئی آر درج کرنے کی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔