ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہورہائیکورٹ میں ججز کی 20 خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لیے مشاورت کا عمل تیز

 لاہورہائیکورٹ میں ججز کی 20 خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لیے مشاورت کا عمل تیز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : لاہورہائیکورٹ میں ججز کی 20 خالی آسامیوں پر تعیناتی کے لیے مشاورت کا عمل تیز ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 10 نئے ججز کی تقرری کے لیے 20 سینئر وکلاء کے نام جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو ارسال کر دیے گئے ہیں، جبکہ حتمی فیصلہ جوڈیشل کمیشن کے آئندہ اجلاس میں کیا جائے گا۔

ذرائع کےمطابق چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ عالیہ نیلم نے11 سینئر وکلاء کے نام تجویز کیےہیں۔ ان میں ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد امجد پرویز، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ، وفاقی پراسیکیوٹر جنرل غلام سرور نہنگ، بیرسٹر عثمان غنی راشد چیمہ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور دوگل، ایڈووکیٹ محمد کاشف رجوانہ، ایڈووکیٹ اجمل خان، ایڈووکیٹ امیرعجم، ایڈووکیٹ خالدبن عزیزاورایڈووکیٹ شیریں عمران شامل ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وکلاء رہنما احسن بھون نے سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد شان گل کا نام جوڈیشل کمیشن کو بھجوایا ہے۔

اسی طرح پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے سینیٹر اور جوڈیشل کمیشن کے رکن فاروق ایچ نائیک نے آٹھ سینئر وکلاء کے نام تجویز کیے ہیں۔ ان میں اسد عباسی، ایڈووکیٹ دانیال اعجاز چدھڑ، چوہدری سرفراز، وسیم شہابی، اظہر ڈیال، نوازش پیرزادہ، ساجد تنولی اور ثاقب جیلانی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق امیدواروں کے انٹرویوز کے لیے سات رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو تمام نامزد امیدواروں کا جائزہ لے کر اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس رواں ماہ متوقع ہے، جس میں لاہور ہائیکورٹ کے لیے 10 نئے ججز کی تعیناتی پر غور کیا جائے گا۔

Ansa Awais

Content Writer