ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

من پسند فرموں کو رجسٹریشن دینے کا الزام، پیکٹا حکام ریکارڈ سمیت طلب

من پسند فرموں کو رجسٹریشن دینے کا الزام، پیکٹا حکام ریکارڈ سمیت طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی (پیکٹا) کی جانب سے مبینہ طور پر من پسند پبلشرز کی فرموں کو قواعد کے برعکس رجسٹریشن جاری کرنے کے معاملے پر صوبائی محتسب نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

نجی پبلشر حافظ اطہر نے ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ اینڈ مانیٹرنگ پیکٹا اختر بٹ کے خلاف صوبائی محتسب کو درخواست دائر کی، جسے قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے باقاعدہ سماعت شروع کر دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  صوبائی محتسب نے ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ اینڈ مانیٹرنگ پیکٹا کو 15 جولائی کو متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

درخواست گزار حافظ اطہر کا مؤقف ہے کہ انہوں نے اپنی فرم کی رجسٹریشن کے لیے پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ (PCTB) کو درخواست جمع کرائی تھی، تاہم مبینہ طور پر دو دیگر فرموں کو رجسٹریشن دے کر گیارہویں جماعت کی درسی کتب کی ایلوکیشن میں لاکھوں روپے مالیت کا کام بھی دے دیا گیا۔

دوسری جانب پیکٹا حکام کا کہنا ہے کہ پبلشرز کی رجسٹریشن کے لیے قواعد و ضوابط کی منظوری کے بعد ہی رجسٹریشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

ادھر ڈپٹی ڈائریکٹر فیلڈ اینڈ مانیٹرنگ پیکٹا اختر بٹ نے اس معاملے پر خبر کی نہ تو تصدیق کی اور نہ ہی تردید کرتے ہوئے کوئی مؤقف اختیار کیا۔