ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

باٹا پور میں فائرنگ سے نوجوان زخمی، تحقیقات شروع

باٹا پور میں فائرنگ سے نوجوان زخمی، تحقیقات شروع
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: باٹا پور کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 20 سالہ نوجوان غلام رضا زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان نے غلام رضا پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے زخمی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ غلام رضا کو گولی ٹانگ پر لگی ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔