بھارتی شہر ممبئی میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، چار روز میں 588 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، بارش کے دوران مختلف حادثات میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔
شدید بارش کے باعث نظام زندگی متاثر ہوا، نشیبی علاقے زیر آب آگئے، درخت جڑوں سے اُکھڑ کر گاڑیوں پر جا گرے، متعدد پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ درجنوں پروازوں کا رُخ موڑ دیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز میں مزید بارش کا ریڈ الرٹ جاری کردیا۔
پانی میں ڈوبے ریلوے ٹریک پر فاسٹ اسپیڈ ٹرین سے کئی میٹر اونچی ڈرامائی لہر بننے کا منظر بھارتی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
ادھر جنوبی چین میں بھی موسلا دھار بارشوں کے باعث سڑکوں پر کئی فٹ پانی جمع ہوگیا، جس کی وجہ سے گاڑیوں کی جگہ کشتیاں چلنے لگیں۔