ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری

شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان:شہر کے مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ متعدد علاقوں میں کئی کئی گھنٹے بجلی کی بندش سے معمولاتِ زندگی متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ کاروباری سرگرمیاں اور گھریلو امور بھی متاثر ہوئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ بغیر پیشگی اطلاع کے ہونے والی لوڈشیڈنگ کے باعث انہیں شدید پریشانی کا سامنا ہے، خصوصاً شدید گرمی کے موسم میں بجلی کی طویل بندش نے مسائل میں اضافہ کر دیا ہے۔

علاقہ مکینوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے، بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، اور اگر کسی تکنیکی وجہ سے بندش ناگزیر ہو تو صارفین کو بروقت آگاہ کیا جائے۔