سٹی42: کہوٹہ میں کلاوڈ برسٹ ہو گئے۔ غیر معمولی تبز رفتار سے پانی برسنے کے سبب پانی کی نکاسی کا نظام ناکام ہو گیا، بارش کا پانی نشیبی علاقہ کے گھروں اوردکانوں میں داخل ہوگیا۔
محلہ چاہت میں گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ ماں باپ اور 2 بچوں کو ملبے سے زخمی حالت میں نکال لیا گیا۔
اسلام آباد میں مرگلہ کے دامن میں واقع سید پور گاؤں میں 131 ملی میٹر بارش ہوئی لیکن ڈھلان پر واقع ہونے کی وجہ سے آبادہ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، سارا پانی بہہ کر اسلام آباد کے نالوں میں آ گیا اور آگے جا کر لئی نالہ میں شامل ہو گیا۔
پی ایم ڈی میں 81 ملی میٹر، گولڑہ میں 31 ملی میٹر اور چکلالہ میں 25 ملی میٹر بارش ہوئی۔
آج مارگلہ کے کیچمنٹ ایریا میں کافی زیادہ بارش ہونے کے باوجود لئی میں سیلاب نہیں آیا۔ لئی کے کناروں پر نشیبی آبادیوں گوالمنڈی، ندیم کالونی وغیرہ مین سیلاب کا ابتدائی الرٹ جاری کیا گیا تھا تاہم کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا۔